
وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، صوبائی گورنر نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔
ثناء اللہ زہری نے اپنے استعفے میں انتہائی مختصر عبارت لکھی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ میں آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنا میرا شیوہ نہیں، میں زبردستی اپنے ساتھیوں پر مسلط نہیں ہونا چاہتا، میں نہیں چاہتاکہ میری وجہ سے صوبے کی سیاست خراب ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محسوس ہو رہا ہے کافی تعداد میں اسمبلی اراکین میری قیادت سے مطمئن نہیں



