بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش حملے میں 5اہلکاروں سمیت 7افراد شہید

 

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بن گیا ،صوبائی اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش حملے میں 5اہلکاروں سمیت 7افراد شہید اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور پیدل تھا اور صوبائی اسمبلی کی طرف جانا چاہتا تھا ،راستہ نہ ملنے پر خود کو کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے سے اڑالیا۔