سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز,ہفتے کے روز سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا. انضمام الحق

لاہور . قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل (ہفتہ کو)ہوگا ، ٹیسٹ ٹیم میں پانچ فاسٹ باﺅلرز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاسر شاہ اور اظہر علی کی فٹنس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کا ایک اور فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اور اگر وہ فٹ ہوئے تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ اظہر علی مکمل فٹ ہوگئے ہیں اس لیے وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے  .ٹیم کے اعلان میں تاخیر کا یہ فیصلہ یاسر شاہ کے فٹنس ٹیسٹ کے لئے کیا گیا