عمر 100 سال سے زائد تھی،45 سال تک نوائے وقت لاہور اور اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں
نوائے وقت اسلام آباد کے سابق ریزیڈنٹ ایڈٹر تھے،آبائی علاقے کوٹ وارث، گکھڑ منڈی ، ضلع گوجرانولہ میں سپرد خاک کیا گیا
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)
سینئر صحافی سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت طارق وارثی انتقال کر گئے، 45 سال سے زیادہ عرصہ تک نوائے وقت لاہور اور اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں، 1924 میں کوٹ وارث، گکھڑ منڈی ، ضلع گوجرانولہ میں پیدا ہوئے، وہ سابق ہیڈ کاتب رشید احمد وارثی کے بھانجے تھے، نوائے وقت کے علاوہ روزنامہ اوصاف اور روزنامہ ازکار اسلام آباد کے ایڈیٹر رہے، دو سال سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے ، انکی تدفین مغرب کے بعد آبائی علاقے کوٹ وارث میں کی گی.نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافیوںاور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.
سنئیر صحافی طارق وارثی سپرد خاک ایک عہد تمام ہوا



