رواں سالی کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 45.27 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
برآمدات میں یہ اضافہ دوطرفہ تجارتی تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت لاجسٹک سہولیات میں بہتری اور مسابقتی قیمتوں کا نتیجہ ہے ،قمر اسلام
اسلام آباد÷ بیجنگ(کامرس رپورٹر)چین میں پاکستانی چاول کی مانگ میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے اور رواں سالی کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 63 فیصد کے ساتھ 45.27 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 24.85 ملین تھیں۔ یہ اعداد و شمار چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) نے جاری کیے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران، پاکستان نے نیم یا مکمل صاف چاول (کموڈیٹی کوڈ 10063020) کی برآمدات 34.30 ملین ڈالر کیں، جس کا مجموعی وزن 76.36 ملین کلوگرام رہا، اور فی کلو قیمت تقریبا 0.44 ڈالر رہی۔
پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں برآمدات صرف 6 ملین ڈالر اور حجم 7.42 ملین کلوگرام تھا، جو کہ نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اسی عرصے میں ٹوٹا چاول (کموڈیٹی کوڈ 10064020) کی برآمدات بھی مضبوط رہیں اور 8.04 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ٹوٹا چاول کی ایک اور قسم ( جس کی لمبائی 6 ملی میٹر، لمبائی و چوڑائی کا تناسب 2، کموڈیٹی کوڈ 10064080) کی برآمدات 2.92 ملین ڈالر رہی۔
مجموعی طور پر، پاکستان نے چین کو 109,494 ٹن چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چاول کے ایکسپورٹر قمر اسلام نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستان کی چاول کی برآمدات میں یہ اضافہ دوطرفہ تجارتی تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت لاجسٹک سہولیات میں بہتری اور مسابقتی قیمتوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رجحان پاکستان کے اعلی معیار کے چاول کی چین کی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کو بھی ظاہر کرتا ہی
پاکستانی چاول کی چین میں مانگ بڑھ گئی برآمدات میں 63 فیصد اضافہ


