ہسپتال شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ،علاج بالکل مفت ہے
قیام و طعام فری ہونے کے باعث افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان سے مریض آرہے ہیں
کینسر کے لاعلاج مریضوں کو بھی موت تک رکھا جاتا ہے تاکہ ان کی تکلیف کو کم سے کم کیا جاسکے
لاہور:صوبائی دارالحکومت لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا کینسر کئیر ہسپتال عوام کا مفت علاج جاری ہے .
یہ شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے.اس ہسپتال نےکام شروع کر دیاھے ہسپتال میں دور دراز سے آئےلوگوں
کیلئےقیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ھے.صرف صاحب حیثیت لوگوں سےعلاج کےمناسب پیسے لئےجاتےہیں.یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریضآ رھےہیں.جنکا علاج مفت کیا جا رہاھے
دیگر کینسر ہاسپیٹلز میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتاھےجہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتےہیں.لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیاھے،جہاں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتاہے اور انکی زندگی میں تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتاھے اور خدمت کیجاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے.
گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کےمتعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں.یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے
ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کیلئےایک عالیشان اور جدید سہولیات سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ھے.
پاکستان نیک و مخیر حضرات کی وجہ سےقائم ھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے
(ہسپتال کےانچارج ہیں) کینسر کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر شہریار نےبتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتےہیں ،روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں ۔
Hospital Site :
1.5 km off Pajian chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala) Raiwind Lahore, Pakistan.
PHONE No.
0092 423 52 18 956-60
0092 423 53 97 605
محمد منصور معیز
0300-3253403


