پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہت اچھے آدمی ہیں جب کہ فیلڈ مارشل بہت زبردست فائٹر بھی ہیں،کوریا میں گفتگو
بوسان:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کھل کر تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار اور بہادر آدمی قراردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل بہت زبردست فائٹر ہیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں ایپک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہت اچھے آدمی ہیں جب کہ فیلڈ مارشل بہت زبردست فائٹر بھی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت آپس میں لڑائی پر اتر آئے تھے اور جنگ میں 7 طیارے مار گرائے گئے، یہ بہت بڑی بات تھی کیونکہ یہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔
پاک بھارت جنگ میں اپنے اثرو رسوخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعظم مودی کو فون کرکے کہا آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کر سکتے، مودی سے کہا تم پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہو، ہم معاہدہ نہیں کریں گے، پاکستان کوبھی فون پرکہا کہ آپ کے ساتھ بھی تجارت نہیں کریں گے کیونکہ تم بھارت سے لڑ رہے ہو۔ انہوں نے کہا میں نے دھمکی دی پاکستان اور بھارت سے کہا اگر جنگ نہ روکی تو 250 فیصد ٹیکس لگائوں گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دو دن میں دونوں ممالک نے فون کیا اور کہا کہ ہم سمجھ گئے اور لڑائی بند کر دی، کیا یہ حیرت انگیز نہیں؟ کیا بائیڈن ایسا کرسکتے تھے؟ مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ ہم نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچا لیں۔ٹرمپ کے مطابق میں نے کہا اگر جنگ نہیں روکی تو پاکستان اور بھارت پر 250 فیصد ٹیکس لگا دوں گا، 250 فیصد ٹیکس کا مطلب ہے کہ تم کبھی کاروبار نہیں کر سکو گے، اس کے بعد صرف 48 گھنٹوں میں کوئی جنگ نہیں رہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی انتہائی سخت مزاج شخص جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رواں سال مئی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے تصادم کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ انڈیا اور پاکستان کو دیکھیں تو وہ ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے، سات طیارے گرائے گئے تھے، اور وہ واقعی ایک بڑی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے انڈین وزیر اعظم مودی اور پاکستان کی قیادت سے رابطہ کر کے کہا کہ اگر لڑائی بند نہ ہوئی تو امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے معطل کر دے گا۔
ٹرمپ نے کہا: آپ کو معلوم ہے وہ لڑ رہے تھے۔ وہ سخت لوگ ہیں۔ میں آپ کو بتاتا ہوں، وزیر اعظم مودی سب سے اچھے نظر آنے والے آدمی ہیں۔ وہ ایسے دکھتے ہیں جیسے آپ اپنے والد کو دیکھنا چاہیں گے۔ لیکن وہ انتہائی سخت گیر ہیں۔ وہ بہت سخت مزاج ہیں۔صدر ٹرمپ نے مودی کے برعکس پاکستان کے رہنماں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: وزیر اعظم شہباز شریف ایک بہترین شخص ہیں، اور ان کے فیلڈ مارشل وہ ایک عظیم جنگجو، ایک بہادر شخص اور ایک زبردست لیڈر ہیں۔
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کی مداخلت کے بعد دونوں ممالک نے دو دن میں جنگ بندی کر دی۔ دونوں نے کہا ہمیں لڑنے دو لیکن دو دن بعد فون کر کے بولے، ہم سمجھ گئے اور انہوں نے لڑائی بند کر دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی جانب سے دی گئی ٹیرف کی دھمکی کے بعد صرف 48 گھنٹوں میں جنگ رک گئی اور مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔


