واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری نیافیچر جلد دستیاب ہوگا

ڈائلر ہب فیچر کے ذریعے کوئی نمبر سیو کئے بغیر بھی کال ہو سکے گی
صارفین کو پہلے سے کال پلان کرنے اور تفصیلات چیٹ کے ذریعے شئیر کرنے کی سہولت ہوگی
بزنس اکاونٹس کو ویری فیکیشن بیج دیا جائے گا تاکہ صارفین اصلی اور جعلی اکانٹس میں فرق کر سکیں اوردھوکے سے محفوظ رہیں

اسلام آباد:دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ معروف زمانہ ایپ صارفین کے لئے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے واٹس ایپ کا نیا شیڈولنگ فیچر صارفین کو پہلے سے کال پلان کرنے اور تفصیلات چیٹ کے ذریعے شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔ صارفین کے لیے یہ نیا "ڈائلر ہب” فیچر جلد دستیاب ہوگا
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ۔ میٹا (Meta) کمپنی کی اس ایپ کے 3.5 ارب سے زائد صارفین ہیں، اور اب یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے استعمال کو مزید آسان بنانے جا رہی ہے۔اس وقت اگر کسی کو واٹس ایپ پر کال کرنی ہو تو پہلے اس کا نمبر فون میں سیو (Save) کرنا پڑتا ہے، لیکن نئے فیچر کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ صارف اب بغیر نمبر سیو کیے براہِ راست واٹس ایپ سے کال کر سکیں گے۔
نیا کال ہب انٹرفیس (Call Hub Interface) تمام کالنگ آپشنز کو ایک ہی جگہ پر فراہم کرے گا۔ اس میں نمبر ڈائل کرنے، نئی کال لنک بنانے، نئے رابطے شامل کرنے اور کالز شیڈول کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔واٹس ایپ کا نیا شیڈولنگ فیچر صارفین کو پہلے سے کال پلان کرنے اور تفصیلات چیٹ کے ذریعے شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔
ساتھ ہی بزنس اکاونٹس کو اب ویری فیکیشن بیج (Verification Badge) دیا جائے گا تاکہ صارفین اصلی اور جعلی اکانٹس میں فرق کر سکیں اور کسی دھوکے سے محفوظ رہیں۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر کالنگ کو تیز، آسان اور محفوظ بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔