ون ڈے سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 14 نومبر کو ہوگا
تیسرا ون ڈے اور 16 کو جبکہ اس کے بعد 18 نومبر سے ٹرائی اینگل سیریز راولپنڈی میں شروع ہوگی
کوئی بھی کھلاڑی واپس نہیں جارہا ، سری لنکن منیجر کی تصدیق، زمبابوے کی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی
راولپنڈی / اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ شائقین کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی سر ی لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس کے بعد ٹرائی اینکل سیزیز بھی ہوگی۔ البتہ شیڈول میں تھوڑی تبدیلی کر دی گئی ہے اب دوسرا ون ڈے تیرہ کے بجائے چودہ نومبر اور آخری ون ڈے 18 نومبر کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں اسلام آبا د کچہری میں دھماکے کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجرکا بیان سامنے آیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن کھلاڑیوں کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔
البتہ ون ڈے سیزیزمیں معمولی تبدیلی کی گئی ہے اب دوسرا دن ڈے تیرہ کے بجائے 14 نومبر کو اور تیسرا ون ڈے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ملکی 18 نومبر سے تین ملکی سیریز شروع ہوگی جو 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ تین ملکی سیزیز میں پاکستان اور سر لنکا کے علاوہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم بھی ہوگی۔
تین ملکی سیریز اٹھارہ نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے تین ملکی سیریز میں شریک ہوں گے۔سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔
دوسری طرف سری لنکن کرکٹ بورڈ کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی واپس نہیں جارہا۔تاہم اگر کوئی واپس گیا توا سکے متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم بھی تین ملکی سیریز بھی شرکت کے لئے جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔



