I-15 : مالکان کوپلاٹ کا قبضہ دینے کے حوالے سے تقریب

نیب کا سی ڈی اے کے ساتھ ملکر ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت کیلئے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان
جعلی دستاویزات کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے الاٹمنٹ لیٹرز بار کوڈ کے ساتھ جاری کئے جائیں گے
ایسکرؤاکاونٹ میں الاٹیوں کے جمع شدہ فنڈز صرف متعلقہ سوسائٹی کی ترقیاتی سرگرمیوں پر ہی خرچ کئے جاسکیں گے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سیکٹر I-15 میں مالکان کو پلاٹس کا قبضہ حوالے کرنے کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد ہوا
تقریب کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کی جبکہ ڈی جی نیب راولپنڈی/ اسلام آباد وقار احمد چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.تقریب میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، سی ڈی اے اور نیب افسران سمیت پلاٹس مالکان نے بھی شرکت کی.
چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی نیب اسلام اباد/ راولپنڈی کا پلاٹس مالکان کو پوزیشن دینے کے موقع پر مبارکباد کا اظہار کیاگیا.
سیکٹر I-15 کے 10,200 میں سے 8,600 سے زائد ڈویلپڈ پلاٹس کا قبضہ دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جسکی مالیت 17 ارب سے زیادہ ہے.ابتدائی طور پر تقریب میں سیکٹر I-15 کے 200 سے زائد مالکان کو پلاٹس کا قبضہ حوالے کیا گیا.
چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر I-15 کو خصوصی طور پر کم آمدن والے شہریوں کیلئے شروع کیا گیا ہے.دو دہائیوں سے زائد عرصہ زیر التواء سیکٹر I-15 میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے پلاٹس مالکان کو پوزیشن دینے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے.انہوں نے کہا
وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے.اس سیکٹر کی ڈویلپمنٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں نیب کا بھرپور تعاون بھی شامل رہا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے تعاون کا شکریہ ادا کیا .انہوں‌نے کہا سی ڈی اے اور نیب کے باہمی تعاون اور اشتراک سے سیکٹر I-15 کے تمام الاٹیز کو انکے قانونی حقوق دلانے میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے.نیب کے تعاون سے سی ڈی اے سیکٹر I-15 کے 86,000 سے زائد پلاٹس کی ترسیل کے عمل کو حتمی شکل دے رہا ہے.انہوں نے کہا اس سلسلہ میں آج ابتدائی طور پر 200 الاٹیز کو پوزیشن سرٹیفکیٹس دئیے گئے ہیں،باقی ماندہ الاٹیز کو انکے گھر کی دہلیز تک پوزیشن سرٹیفکیٹس فراہم کئے جائیں گے.
چئیرمین سی ڈ ی اے نے کہا اسلام آباد سے ہر قسم کی تجاوزات اور لینڈ سے متعلق مسائل کے خاتمے کیلئے سپارکو کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو خصوصی اہمیت بھی دی جارہی ہے.
ڈی جی نیب اسلام آباد وقار چوہان کی جانب سے سیکٹر I-15 کے تمام الاٹیز کو مبارکباد دی گئی انہوں‌نے کہا عرصہ دراز سے زیر التواء اس معاملے کو حل کرنے کیلئے سی ڈی اے اور نیب کے اسٹیٹ ونگ نے مثبت کردار ادا کیا ہے.ڈی جی نیب نے چیئرمین سی ڈی اے کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.وقا ر چوہان نےکہا تصدیقی عمل کے بعد تمام الاٹیز کو پوزیشن لیٹرز جاری کئے گئے ہیں دونوں اداروں کے درمیان بہترین تعاون اور کوآرڈینیشن سے تمام رکاوٹیں دور ہوئی ہیں.عوام کو انکے حقوق ملنے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا.
انہوں نے کہا نیب راولپنڈی/ اسلام آباد نے سی ڈی اے کے ساتھ ملکر ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت کے فروغ کیلئے ایک نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے.انہوں نے کہا نئے نظام کے تحت الاٹمنٹ لیٹرز بار کوڈ کے ساتھ جاری کئے جائیں گے تاکہ جعلی دستاویزات کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے.علاوہ ازیں، ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے ایسکرؤ (Escrow) اکاؤنٹس کھولنا لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے.ایسکرؤ (Escrow) میں الاٹیوں کے جمع شدہ فنڈز صرف متعلقہ سوسائٹی کی ترقیاتی سرگرمیوں پر ہی خرچ کئے جاسکیں گے.
پلاٹس مالکان نے چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت میں سی ڈی اے کے قبضے کی حوالگی سے متعلق اس اقدام کو سراہا، سی ڈی اے کا یہ اقدام نہ صرف رہائشی مشکلات کو حل کرے گا بلکہ دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا.سی ڈی اے کی اس خصوصی کاوش پر ہم چیئرمین سی ڈی اے اور انکی پوری ٹیم کے انتہائی مشکور ہیں، پلاٹس مالکان .چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل نگرانی نے ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے.
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کا سی ڈی اے کی پالیسیوں پر اعتماد انکے عزم کا مظہر ہے.انہوں نے کہاسیکٹر C-14 سمیت دیگر زیر التواء سیکٹرز میں بھی ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز تر کردیا گیا ہے اور آنے والے چند ماہ میں پلاٹ مالکان کو قبضے حوالے کردئیے جائیں گے.اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس کیساتھ شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سیکٹر ڈویلپمنٹ بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے.