strong> میگا کرپشن میں ملوث 71 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، 20 گرفتار
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں فیس جمع نہ کروانے کے الزام میں 71 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.جن میںسے 20 ملزمان کو رات گئے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے. گرفتار ملزمان میں 9 سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں. جن میں4 سنئیر آڈیٹر، 1 اسسٹنٹ آکاونٹ آفیسرہے.
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے فیڈرل ٹیکس آفس (FTO) اسلام آباد کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی .ملزمان نے جعلی TR-32 چالان فارم کے ذریعے اسٹامپ پیپرز، کورٹ فیس اور فارن بلز غیر قانونی طور پر جاری کیے.ملزمان نے سرکاری خزانے میں مقررہ فیس جمع کروائے بغیر مالی مفاد حاصل کیا،…


