ناقص اور مہنگے ہیلمٹ کی فروخت کرنے والوں کو کنزیومر اتھارٹی نے طلب کر لیا

راولپنڈی(سٹی رپورتر)راولپنڈی میں ناقص ،مہنگے اور رسید کے بغیر ہیلمٹ کی فروخت پر کنزیومر اتھارٹی میں درجنوں دکانداروں کی طلبی.
پنجاب کنزیومر ایکٹ کے عملی نفاذ میں کنزیومر اتھارٹی ضلع راولپنڈی میں فعال کردار ادا کررہی ہے پنجاب حکومت کی طرف سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی وجہ سے مافیا گروپ نے ہیلمٹ کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ کیا وہیں ناقص اور غیر معیاری ہیلمٹ بغیر رسید اور ریٹ لسٹ کے فروخت کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول اینڈ کیموڈیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی طرف سے راولپنڈی سمیت صوبہ پنجاب میں قوانین کے مطابق جرمانے عائد کیے جارہے ہیں یاد رہے پنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبلغ ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے.