عادل راجا، صابر شاکر، معید پیرزادہ، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا

فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کی عدم موجودگی میں سنایا
ملزمان کے خلاف 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے تھے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجا، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد میں صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو بھی دو، دو بار عمر قید کی سزا دی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 35 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں مجموعی طور پر 24 گواہان پیش کیے گئے۔تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور اکبر حسین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ تھانہ رمنا کے کیس میں شاہین، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزائیںسنائی گئی ہیں ۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔