اسلام آباد میں‌درختوں‌کی کٹائی کی ذمہ دار ناجائز حکومت

فارم 47 کی ناجائز حکومت کو عوامی مفاد کی قطعا کوئ بھی پرواہ نہیں ،عامر مغل

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامرمغل نے اسلام آباد میں جاری درختوں کے قتل عام پر ردعمل دیتے ہؤے کہا ہے کہ اسلام آباد میں درختوں کا قتل عام انتہائ قابل مذمت ہے اس کے قطعی طور پر ذمہ دار ناجائز حکومت ہے اسلام آباد کے تینوں ناجائز MNA ناجائز وزیراعظم اور ناجائز وزیرداخلہ کےساتھ ملکر اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔ DHA اور CDA کو درختوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے
عوامی منتخب وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہؤے کوئ ایک درخت کو ختم کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن اس وقت فارم 47 کی ایک ناجائز حکومت ہے جسے عوامی مفاد کی قطعا کوئ بھی پرواہ نہیں ہے ان کی جرات نہیں کہ DHA اور CDA کو اس درختوں کے قتل عام سے روک سکیں۔
عمران دور حکومت میں بلین ٹری جیسے منصوبے متعارف کروائے گئے اور ملک بھر خصوصا KPK میں کروڑوں درخت لگائے گئے پنجاب اور اسلام آباد میں بھی عمران دور حکومت میں لاکھوں درخت لگائے گئے۔ میاواکی تیکنیک کے تحت اسلام آباد میں بھی ہزاروں درخت لگائے گئے کیونکہ ایک وژنری وزیراعظم ہی ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے درختوں کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ آج افسوس کے ساتھ اس ملک میں پراپرٹی ڈیلرز کی حکومت ہے جو پورے ملک میں صرف اور صرف سوسائیٹیاں بنا کر درختوں کا ختم کرنا چاہتے ہیں
ملک بھر کی نسبت اسلام آباد کا درجہ حرارت ہمیشہ سے اسی لئیے بہتر ہوتا ہے کہ یہاں درختوں اور سبزے کی فراوانی ہے لیکن آج جس طرف بھی نکل جائیں چاروں جانب DHA اور CDA کے بلڈوزر ناجائز حکمرانوں کے ایماء پر درختوں کا قتل عام کررہے ہیں افسوس کی بات ہے اسے شہر میں دوسال قبل 26 نومبر 2024 کو ڈی چوک میں تحریک انصاف کے نہتے کارکنان کا بھی اسی طرح قتل عام کیا گیا جسطرح آج درختوں کا قتل عام کیا جا رہاہے۔ عامر مغل نے اسلام آباد کی عوام اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ درختوں کے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس کے ذمہ دار ناجائز حکمرانوں شہباز شریف، محسن نقوی، خرم نواز، انجم خان، طارق فضل چوہدری، چیئرمین CDA علی رندھاوا، DC عرفان میمن پر فوری طور پر مقدمہ درج کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے