فیض حمید کے بھائی بھی پکڑ میں آگئے

غیر قانونی اراضی منتقلی کے الزام پر نجف حمید کے خلاف مقدمہ درج
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی نجف حمید سمیت تین افراد کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ


اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بعد ان کے چھوٹے بھائی اور ان کے دست راست نجف حمید بھی پکڑ میں‌آگئے ہیں‌اور ان کے خلاف غیر سرکای زمین غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی کرپشن سیل میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید اور دیگر افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر قیمتی سرکاری زمین منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ ملازم حسین آف پنڈ پڑیاں کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں نجف حمید، سابق ریونیو افیسر اسلام آباد عبدالظہور اور سہولت کار خالد منیر کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مدعی کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت کے ذریعے ایک کنال قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر خالد منیر کے نام منتقل کی، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔