محسن نقوی نے روڈ میپ پر عملدرآمد کا جامع پلان 10 روز میں طلب کر لیا
اسلام آباد میں پانی کی کمی کے سدباب کیلئے جامع پلان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کا فیصلہ
اجلاس میں جڑواں شہروں میں پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)راولپنڈی اور اسلام آباد میںپانی کی کمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت وزیرداخلہ محسن نقوی نے کی.وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ کی بھی خصوصی شرکت کی .
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ سی ڈی اے اور پنجاب حکومت کے تعاون سے جڑواں شہروں کیلئے مشترکہ طور پر ڈیمز بنائے جائیں گے.
پانی ذخیرہ کرنے کے نئے چھوٹے ڈیمز اور واٹر ریزروائرز کی تعمیر پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.
اسلام آباد میں پانی فراہمی کے موجودہ نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی تجاویز پر غورہوا اور پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک میں خامیوں کی نشاندہی اور مؤثر ترسیل کیلئے موثر نظام کی ضرورت پر زور دیا گیا.
واپڈا اور سی ڈی اے نے پانی کی فراہمی بڑھانے کیلئے مختلف آپشنز، فزیبلٹی رپورٹس اور متوقع ٹائم لائنز پیش کیں. اجلاس کو چراہ، دوتارہ اور شاہدرہ ڈیم منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی.
وزیر داخلہ محسن نقوی نے روڈ میپ پر عملدرآمد کا جامع پلان 10 روز میں طلب کر لیا .وزیر داخلہ کی پانی کے منصوبوں کو آن گراؤنڈ لانے کیلیے تیزی سے متعلقہ امور طہ کرنے کی ہدایت کی.
110 ایم ڈی جی سٹوریج والا دوتارہ ڈیم دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی چوری اور کنکشن کے غلط استعمال کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم .
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے محسن نقوی کی شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت. قلیل مدتی پلان کے تحت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کی فراہمی یقینی بنایا جائے، محسن نقوی
اجلاس میںسیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی، ممبران سی ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی.



