موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہیںاماراتی وزارت خارجہ
دبئی :متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کے حملے میں ہماری زمین کسی صورت میں استعمال نہیں ہوگی۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران پر کسی حملے کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں کرنے دے گا۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اس واضح اعلان کے بعد ایران پر امریکی حملے کا خطرہ قدرے کم ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔



