نئی سٹی قیادت کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ تمام ناراض کارکنوں کو راضی کرکے پارٹی مضبوط بنائے گی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے ترجمان امجد بٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سٹی کی پہلی استقبالیہ تقریب میں جس طرح پارٹی کارکنوں نے جوش خروش کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی میاں خرم رسول پر پارٹی کارکنوں نے جس اعتماد کا اظہار ہے وہ دیدنی ہے شہر کی تمام یونین کونسلوں میںپارٹی کو فحال بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ناصر میر ،بنارس چوہدری ، رانا رفاقت کے ہمراہ سٹی صدر میاں خرم رسول اور جنرل سیکرٹری ملک آصف اکبر کو مبارکباد دینے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امجد بٹ نے کہا کہ ہم چیئرمیں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں انہو ں نے ایک مخلص اور محنتی کارکن میاں خرم رسول کو شہر کی قیادت سونپی وہ اپنی بہترین صلاحیتوں محنت اور لگن کے ساتھ تمام وسائل بروئے لا کر پارٹی کو فحال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم اور پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ورکروں کی امنگوں کو مد نظر رکھ کر سٹی تنظیم کیلئے میاں خرم رسول جیسے محنتی کارکن کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں خرم رسول اور جنرل سیکرٹری ملک آصف اکبر کی نامزدگی پورے شہر میں پارٹی اور کارکنوں کیلئے نیک شگوں ثابت ہو گی اور شہر کی سیاست پر دور رس نتائج اور کارکنوں میں اتفاق اتحاد اشد ضروت ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نئی سٹی قیادت تمام معاملات پر سنجیدگی سے جائزہ لیکر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ تمام ناراض کارکنوں کو راضی کرکے پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


