پاک چائنہ فرینڈشپ کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ مارچ میں‌ہوگی

میگا ایونٹ سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر ہوگا اسپورٹس ڈپلومیسی سے باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا
پانچ مارچ سے شروع ہونے والی چمپئین شپ کی میزبانی اسلام آباد کرےگا، فاٸنل آٹھ مارچ کو ہوگا، اوج ظہور

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاک چائنہ فرینڈشپ کپ تھری باٸی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ 5 مارچ سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جاے گی جس میں ڈیپارٹمنٹس، کلبز اور وویمنز کیٹگریز میں ملک بھر سے ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پریہ میگا ایونٹ 8 مارچ تک جاری رے گا جو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ اوج ظہور نے بتایا کہ باسکٹ بال کی عالمی تنظیم ”فیبا“ سے منظور شدہ 3×3 چیمپئن شپ میں انٹر کلب مقابلوں میں 48 ٹیمیں، ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں 16جبکہ خواتین کیٹگری میں 26 ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دیں گی۔ اوج ظہور نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مضبوط بردارنہ تعلقات ہے جو اسپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے باہمی تعاون اور یکجہتی کوبھی فروغ دیتا ہے