ایران پر امریکی حملے اور خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر میں احتجاج

مہذب دنیا امریکی اور اسرائیلی حملوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ،ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی
پاکستان ، ایران ، عراق ، برطانیہ اور امریکہ میں بھی عوام حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
تہران کی گلیاں اور سڑکیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں، خواتین مردوں سے بھی دو ہاتھ آگے
مشہد میں خواتین کی کفن پوش ریلی، عراقی دارالحکومت بغداد میں بھی شدید احتجاج

اسلام آباد(رپورٹ :محمد رضوان ملک )ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہاد ت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے ۔پاکستان ، ایران ، عراق ، برطانیہ اور امریکہ میں بھی عوام حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ان حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے ۔ان حملوں کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان ، ایران ، عراق ، برطانیہ اور امریکہ میں بھی عوام ان حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔
اس احتجاج میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی میدان عمل میں نکل آئی ہیں۔تہران کی گلیاں اور سڑکیں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں، اس احتجاج میں خواتین مردوں سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں ،ایران کے شہد مشہد میں خواتین کی کفن پوش ریلی نکالی گئی اور خواتین نے امریکی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی رات گئے شدید احتجاج کیا گیا اور بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے کئی جگہوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی ہے۔ ا س موقع پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ میں بھی عوام نے ان ظالمانہ حملوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ امریکی شہر نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر بھی بڑی تعداد میں عوام باہر نکل آئے اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لندن میں بھی عوام نے امریکی حکومت اور برطانوی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
پاکستان میں‌بھی آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف مختلف شہروں‌میں‌احتجاج جاری ہے اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں‌جاری ہیں‌.کراچی میں‌مظاہرین نے احتجاج کے دوران امریکی کونسل خانے میں‌توڑ پھوڑ کی احتجاج کے دوران 9 افراد جان سے گئے ہیں.