پوٹھوہار کلچر ڈے”آئندہ سرکاری سطح پر 14اپریل کومنایا جائیگا،شازیہ رضوان

پوٹھوہاری خوبصورت زبان ،خطہ پوٹھوہار کی ثقافت صدیوں پرانی تاریخ کی حامل ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت تمام علاقائی زبانوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے

راولپنڈی/اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ ”پوٹھوہار کلچر ڈے”آئندہ ہر سال سرکاری سطح پر 14اپریل کومنایا جائے گا،پوٹھوہاری ایک خوبصورت زبان ہے ،خطہ پوٹھوہار کی ثقافت اور تہذیب وتمدن صدیوں پرانی تاریخ کی حامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میںحکومت، پنجاب کی تمام علاقائی زبانوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی کے زیر اہتمام اورپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے ”پوٹھوہار کلچر ڈے”کی مرکزی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.
ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی عبدالشکور اوربانی چیئرمین پوٹھوہاری ادبی بیٹھک راولپنڈی فیصل عرفان نے استقبال کیا ،مرکزی تقریب کے پہلے سیشن میں لوک رقص سمی پیش کیا گیاجس میںڈھول ماسٹر مزمل حسین،محمد اخلاق اورشہنائی نواز عظمت حسین نے پرفارم کیا،شادی بیاہ کے پوٹھوہاری لوک گیتوں کی گائیکی سیشن میں عادل سلطان خاکی گوجر خان،اشتیاق محمود واہ کینٹ،شکور احسن(گوجر خان) نے گیت گائے .
مہمان خصوصی منتظر امام رضوی(گوجر خان)شامل تھے ۔تیسرے سیشن میں یعقوب انجم راجہ کے گیت” اچھو تساں کی سوہنڑاں پوٹھوہار دساں”پرپوٹھوہاری گائیک خادم علی ارشد نے پرفارمنس پیش کی،مہمان خصوصی طارق بٹ ساگری،عرفان بیگ راولپنڈی اور کرنل خالد مصطفی راولپنڈی تھے ،چوتھے سیشن میں معروف شاعر اور شعر خوان قیصرراجا نے پوٹھوہاری شعر خوانی کی ،مہمان خصوصی ڈاکٹر طلعت شبیر (ڈائریکٹر چین ،پاکستان اسٹڈی سنٹر)،ڈاکٹر ممتازاحمد،سنیئر صحافی جاوید احمد ،سید شبر حسین ایڈوکیٹ(گوجر خان) ،محمود عالم،نعمان مشتاق راجا،عبدالخطیب چوہدری،بابر اورنگزیب چوہدری اور سنیئر صحافی جاوید احمد تھے .
پانچویں اور آخری سیشن میں پوٹھوہارکی مادری زبانوں سے تعلق رکھنے والے شعرا کی محفل مشاعرہ منعقد ہوئی جسکی صدارت رحمن حفیظ نے کی ۔مہمانان خصوصی شاہد لطیف ہاشمی (گوجر خان)،نوید اسلم کہوٹ(چکوال)،راشد عباسی(مری)،حسین امجد(اٹک)،عامر حبیب(سوہاوہ)،جہانگیر عمران(راولپنڈی)جبکہ مہمانان اعزاز میں سید تراب نقوی(اسلام آباد)،شمسہ نورین(اسلام آباد)اورعامر آزاد(ٹیکسلا)شامل تھے ،نظامت جنید غنی راجا اور شکور احسن نے کی ،محفل مشاعرہ میں ٹیکسلا،گوجر خان،دینہ،سوہاوہ، چکوال،جہلم،اٹک،مری،تلہ گنگ،راولپنڈی،میر پور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے جن دیگر شعرا نے اپنا کلام سنایاان میں مرزا تجمل جرال،مسرت شیریں،اشتیاق محمود،قاضی طارق ،قاضی باقر وسیم ،اتفاق بٹ،ناصر علی ناصر،نزاکت علی مرزا،مرزا غفورالٰہی،عامر شفیق قریشی،تاج تابش،عادل سلطان خاکی،چندا خیری،یعقوب انجم راجہ،عثمان اسلم،جنید غنی راجا،شکور احسن،علی نیاز،معراج عباس بھٹی،رفاقت راضی شامل تھے۔اس موقع پرمرزا سفیر پرویز، سنیئر صحافی حاجی نواز رضا،ناصر میر،خاور نواز راجا،راجہ بلال ایڈوکیٹ،ڈرامہ آ رٹسٹ ورائٹر ارشد منہاس،منظر الطاف شامی شامل تھے۔