
احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی ہے ۔
احتساب عدالت میں علیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کیا تفتیش ہوئی ، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ علیم خان نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا ، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی
عدالت نے کہا کہ 2003 میں علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 130 ملین تھی لیکن اب علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 871 ملین کیسے ہے ؟علیم خان کے وکیل نے کہا کہ 510 ملین علیم خان کو ان کی والدہ سے وراثت میں آیا ، انکم ٹیکس میں تمام اثاثے ڈکلیئر کیے گئے ہیں ۔



