کرکٹ کا ایک اور ستارہ غروب ہوگیا


افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شہپور زادران انتقال کرگئے
شہپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
شہپور زادران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کر رکھی تھی

لاہور: دنیائے کرکٹ کا ایک اور ستارہ آج غروب ہوگیا ہے.افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شہپور زادران انتقال کرگئے ہیں.شہپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی شہپور زادران کے انتقال کی تصدیق کردی ہے.
افغانستان کرکٹ بورڈ نے شہپور زادران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہپور زادران افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے، شہپور زادران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔
شہپور زادران کینسر کے مرض میں مبتلا اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شہپور زادران کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔
شہپور زادران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کر رکھی تھی.