
پنجاب حکومت نے گریڈ1تا 20کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی جاری کردی اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ریگولیشن ونگ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب ریکروٹمنٹ پالیسی 2004کے پیرا 11میں ترامیم کرکے چیف منسٹر کی منظوری سے نئی پالیسی جاری کی گئی ہے جس میں گریڈ1تا11اور اس سے اوپر کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت کے نمبرز اور سلیکشن کے اصول میں تبدیلی کی گئی ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ1تا4، گریڈ5سے10اور گریڈ11سے اوپر کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے سلیکشن criteriaمیں ترامیم کی گئی ہیں گریڈ1تا4کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے جہاں تعلیمی قابلیت کی حد خواندہ مقرر کی گئ ہو خواندہ ہونے کے 45نمبر، پرائمری50، مڈل 60اور میٹرک کے65نمبر شمار ہوں گے پوسٹ کیلئے اگر تعلیمی قابلیت پرائمری ہو تو پرائمری50، مڈل 60اور میٹرک کے65نمبر، تعلیمی قابلیت مڈل ہو تو مڈل50، میٹرک 60اورانٹرمیڈیٹ65، تعلیمی قابلیت میٹر ک مقرر ہونے کی صورت میں میٹرک50، انٹرمیڈیٹ60اور بیچلر کے65نمبر تصور ہوں گے1سال تجربہ کے5، 2سال کے7اور3سال تجربہ کے10نمبر ہوں گے حافظ قرآن 5اور انٹرویو کے20نمبر ہوں گے گریڈ5سے10کی آسامیوں کیل



