فٹبال کا ناقابل شکست بادشاہ سپین

میسی کا جادو نہ چلا، ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دیکر اسپین دوسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا
پورے ٹورنامنٹ میں‌ناقابل شکست رہنے والا سپین اس کا حق دار بھی تھا ،فائنل میں بھی سپین سارا وقت چھایا رہا
ارجنٹینا کی ٹیم 90 منٹ میں گول پر ایک شاٹ بھی نہ مار سکی جو ارجنٹینا کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ بن گیا
دنیا کے کئی شہروں میں‌ فٹبال کے دیوانوں کا جشن فتح پر سپینی شہری سڑکوں‌ پر نکل آئے رات بھرجشن جاری رہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فٹبال چیمپئن اسپین کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے
گولڈن بوٹ فرانس کے ایم باپے کے حصے میں‌آیا،اسپین کے پال کوبارسی کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
اسپین کے اُنائی سائمن نے بہترین گول کیپراور کپتان اور مڈفیلڈر روڈری نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ’گولڈن بال’ جیت لی
میسی دوسرے نمبر پر رہے اور سلور بال اپنے نام کی،اسپین بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں‌ شائقین نے بڑی سکرینوں‌پر فٹ بال کا یہ دلچسپ فائنل دیکھا.ارجنٹینا میں‌ شائقین فٹبال کی مایوسی
ارجنٹینا اور میسی کو سپورٹ کرنے والے اسرائیل کے منہ پر طمانچہ، میسی کی حمایت میں‌باقاعدہ ویڈیو بھی جاری کی تھی
ایران امریکہ اسرائیل جنگ اور عالمی تنازعات کے باعث شائیقین فٹبال فتح کی حقیقی خوشی سے محروم رہے

نیویارک: فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔ پورے ٹورنامنٹ‌ کے دوران سپینی ٹیم ناقابل شکست رہی پورے ٹورنامنٹ‌ کے دوران اس کے خلاف صرف ایک ہی گول ہوا.
نیویارک میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے کے پہلے ہاف کی ابتدا سے اسپین کی ٹیم چھائی رہی جس نے دفاعی چیمپئن ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے لیکن سبقت حاصل نہ کرسکی۔اس ہاف میں اسپین کا دفاع اتنا مضبوط رہا کہ ارجنٹینا کو حریف ٹیم کے گول پر ایک بھی شاٹ لگانے کا موقع نہ مل سکا۔وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی ،کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل اسپین کے کھلاڑی پر فاؤل کرنے کے سبب ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم کو بقیہ وقت میں 10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔
ارجنٹینا کی ٹیم اس ہاف میں بھی اسپین کے گول کی جانب ایک شاٹ بھی نہیں لگاسکی ۔کھیل کا ریگولر ٹائم بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا۔
اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پھر آیا اضافی وقت کا دوسرا اور فیصلہ کن ہاف جس کی ابتدا میں ہی اسپینش کھلاڑی فیرن ٹوریس کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا۔خسارے میں جانے کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
یوں دفاعی چیمپئن ٹیم ایک صفر سے شکست کے نتیجے میں اعزاز برقرار نہ رکھی سکی اور اسپین کی ٹیم 16 برس بعد دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فٹبال چیمپئن اسپین کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے۔
اسپین کے پال کوبارسی کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اسپین کے اُنائی سائمن نے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اسپین کے کپتان اور مڈفیلڈر روڈری نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ’گولڈن بال’ جیت لی۔ میسی دوسرے نمبر پر رہے اور سلور بال اپنے نام کی۔
فرانس ٹیم کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا۔ وہ 2 مرتبہ یہ اعزاز جاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ایمباپے نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 10گول کیے۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 8 گول اسکور کیے۔

فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دیکر ورلڈکپ چیمپئن بننے والے اسپین نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ اسپین فٹبال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا۔اسپین نے 2023 میں ویمنز کا فٹبال ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔
ورلڈکپ 2026 میں کوئی بھی ٹیم اسپین کیخلاف برتری حاصل نہ کرسکی اسپین پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر اعزاز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔اسپین کے خلاف ورلڈ کپ میں صرف ایک گول اسکور ہوا۔ 8 میچز میں کوئی بھی ٹیم اسپین کے خلاف برتری حاصل نہ کرسکی۔اس کے ساتھ ہی ارجنٹینا ورلڈ کپ فائنل کے 90 منٹ میں ایک شاٹ بھی گول پر نہ لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اسپین کے خلاف فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا کی ٹیم 90 منٹ میں گول پر ایک شاٹ بھی نہ مار سکی جو ارجنٹینا کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ بن گیا .اسپین نے 90 منٹس میں ٹارگٹ پر 9 شاٹس سمیت مجموعی 15 شاٹس گول کی جانب لگائے۔
سپین کی کارکردگی نے ارجنٹائن کو بیک ٹو بیک ورلڈ کپ جیتنے سے روکا، اور اس نے لیونل میسی کے بین الاقوامی کیریئر کو ہار کے ساتھ ختم کر دیا ہے۔
سپین کی اس جیت سے اسرائیلی کو بھی شدید دھچکا لگا ہے ،واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے میسی کی ٹیم ارجنٹینا کو سپورٹ کرنے کے لئے باقاعدہ ویڈیو جاری کر کے حمایت کا اعلان کیا تھا. جبکہ سپین نے غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی تھی.