A1 کی مدد سے گھر بسانے کی کوشش ناکام

خاتون نےAI کی مدد سے خوبصورت تصاویر بھیج کر ویڈیو نکاح‌کر لیا
سندھ اسمبلی کے سابق ایم پی اے اس دھوکہ دہی پر خاتون کے خلا ف عدالت پہنچ گئے

کراچی (نیوزرپورٹر)آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے خوبصورت تصاویر بھیج کر گھر بسانے کی خاتون کی کوشش ناکام ہوگئی. سندھ اسمبلی کے سابق ایم پی اے اس دھوکہ دہی پر خاتون کے خلا ف عدالت پہنچ گئے.
درخواست میں غلام رسول انڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون سے بات چیت ہوئی اور خاتون کی اصل شکل دیکھے بغیر 23 فروری 2026 کو ویڈیو کال کے ذریعے نکاح کرلیا.کیونکہ خاتون نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے خوبصورت تصاویر بنا کر بھیجیں‌.
سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے درخواست میں‌موقف اختیار کیا کہ سابق اہلیہ کے خلاف دھوکا دہی، بلیک میلنگ اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں دائر درخواست میں غلام رسول انڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون سے بات چیت ہوئی اور خاتون کی اصل شکل دیکھے بغیر 23 فروری 2026 کو ویڈیو کال کے ذریعے نکاح کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل عامر نواز وڑائچ نے عدالت کو بتایا کہ غلام رسول انڑ جب بھی خاتون سے چہرہ دکھانے کا کہتے تو انہیں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر بھیج دی جاتیں جبکہ ویڈیو لنک پر ہونے والے نکاح کے روز بھی خاتون نے نقاب کیا ہوا تھا۔
وکیل نے کہا کہ نکاح کے بعد جب درخواست گزار نے خاتون کو دیکھا تو وہ تصاویر سے بالکل مختلف تھی، جس کے بعد غلام رسول انڑ نے خاتون سے دوری اختیار کرلی، جس پر خاتون نے سوشل میڈیا پر درخواست گزار کے مرنے کی جھوٹی تصاویر اور پوسٹس بھی شیئر کیں جس کے بعد درخواست گزار نے 9 اگست کو خاتون کو طلاق دے دی۔
وکیل کے مطابق سابق اہلیہ کے خلاف این سی سی آئی اے میں بھی شکایت درج کرائی جاچکی ہے، جبکہ طلاق کے بعد خاتون کی جانب سے درخواست گزار سے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور خاتون غلام رسول انڑ کو بلیک میل کرنے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔
عدالت نے درخواست پر ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈیفنس اور سابق اہلیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے 17 اگست تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔