اربوں کی عوامی سرمایہ کاری بچانے کےلئے ملک ریاض کی چوتھی اپیل

بحریہ ٹاؤن املاک کی ضبطی، نیلامی اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ سے ہزاروں پاکستانیوں کی جمع پونجی اور روزگار کو خطرہ ہے،ملک ریاض‌

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر حکام سےاپیل کی ہے کہ حکومت اربوں روپے کی عوامی سرمایہ کاری بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں. ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی املاک کی ضبطی، نیلامی اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ سے ہزاروں پاکستانیوں کی جمع پونجی اور روزگار کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگست 2025 کے بعد بحریہ ٹاؤن کا تنازع حل کرنے کے لیے مذاکرات یا مداخلت کی یہ چوتھی اپیل ہے۔ تنازعات کو قانونی بنیادوں پر اور انسانی ہمدردی کے تحت حل کیا جائے۔ تنازعات کے فیصلے تک کم قیمت پر ہونے والی نیلامی، منتقلی اور قبضے کو رکوایا جائے۔
بحریہ ٹاؤن نے شفاف نگرانی میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وصول ہونے والی رقم کا ایک متفقہ حصہ واجبات کی ادائیگی کیلئے مخصوص کیا جا سکتا ہے۔