حیرت انگیز طبی خواص کا حامل نایاب نیلا بچھو

کیوبا کی سرزمین پر پایا جانے والا یہ بچھوزہرآلود ڈنگ اور قدرتی معجزہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے
بچھو کے زہر میں‌ کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکنے بلکہ انہیں‌ختم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت موجود ہے


اسلام آباد:نیلا بچھو، جس کا سائنسی نام *Rhopalurus junceus* ہے، کیوبا کی سرزمین پر پایا جانے والا ایک حیرت انگیز اور نایاب بچھو ہے۔ اپنے منفرد نیلے رنگ کی وجہ سے یہ بچھو دنیا بھر میں مشہور ہے، اور حالیہ برسوں میں اس کی شہرت میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس کے زہر میں حیرت انگیز طبی خواص دریافت ہوئے ہیں۔
نیلا بچھو اپنی زہر آلود ڈنک کے علاوہ ایک قدرتی معجزہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیوبا کے ماہرین نے اس بچھو کے زہر پر تحقیقات کا آغاز کیا اور انہیں حیرت انگیز نتائج حاصل ہوئے۔ اس زہر میں موجود خاص پروٹینز اور پیپٹائڈز نے نہ صرف کینسر کے خلیات کو روکنے بلکہ انہیں ختم کرنے کی صلاحیت ظاہر کی ہے۔ ان تحقیقات نے طب کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے اور نیلا بچھو اس وقت عالمی سطح پر جدید طبی تحقیق کا مرکز بنا ہوا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ نیلا بچھو کی زہر سے تیار کردہ ایک روایتی دوا "ایسکوزول” (Escozul) کیوبا میں طویل عرصے سے استعمال کی جا رہی ہے، اور اسے مختلف بیماریوں کے علاج میں مثر پایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ دوا ابھی تک دنیا کے بڑے حصوں میں متعارف نہیں کروائی گئی، لیکن اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔