پنجابی کے عظیم شاعر بابا نجمی اور معروف صحافی عمران یعقوب ڈھلوں کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگا دئے
کنیڈا÷کیلڈن ؛کیلڈن میں سانجھاڈیرہ پنجاب کے زیر اہتمام پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر اور شہرہ آفاق لوک داستان “ہیر رانجھا” کے خالق پیر سید وارث شاہؒ کے 228 ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں شاندار محفل مشاعرہ کا اہتمام کیاگیا۔
ماں بولی پنجابی کے نامور شعراء بابا نجمی،حضرت شام،پروفیسرڈاکٹروسیم رضاگردیزی، طارق حمید اور حسنین نے اپنے کلام سےمیلہ لوٹ لیا۔
چوہدری عابد محمودگجر،امتیاز احمد بٹ اوردیگرشرکا ء نےمیزبانوں چوہدری خرم کاہلوں ،چوہدری حیدر سلطان ،احمد سلطان،چوہدری عادل اور دیگر دوستوں کی کینیڈا میں پنجابی زبان ،ثقافت وکلچرکے فروغ کیلئے کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر نیزہ بازی ٹیم کی امریکہ میں شاندار کارکردگی پر اسے سراہا گیا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی بعدازاں شرکاء کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا


