رہائش کے لئے دنیا کا سب سے بہترین ملک مناکو

ٹاپ 10 ممالک میں دوسرے نمبر پر پورپی ملک انڈورا اور تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہیں
مالٹا کا چوتھا نمبر دس میں‌ سے چھ ممالک کا تعق یورپ سے ہے ،سنگاپور 8ویں اور نیوزی لینڈ 9ویں نمبر پر ہیں

اسلام آباد: حال ہی میں‌رہائش کے لئے دنیا کے بہترین ممالک کی ایک نئی فہرست آئی ہے جس میں مناکو نے پہلا نمبر لیکر سب کو حیران کر دیا ہے. نئی رپورٹ میں‌ پورپ کا ملک مناکو رہائش کے حوالے سے دنیا کا بہترین ملک قرارپایا ہے.
نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے رہائش کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ 63 ممالک پر مشتمل اس فہرست میں قدرتی ماحول، رہائش و رسائی سے متعلق ٹیکسوں، تحفظ، آزادی، معیار زندگی اور انفرا اسٹرکچر کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی ہے ۔ مجموعی طور پر فضائی معیار، موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات، شہریت و رہائش سے متعلق قانونی ذرائع، عالمی امن انڈیکس میں درجہ بندی، اوسط عمر، طرز زندگی کے اخراجات، انٹرنیٹ کی رفتار اور دیگر کو جانچ کر ممالک کا تعین کیا گیا ہے اور یہ فہرست مرتب کی گئ ہے.اس فہرست میں یورپی ملک موناکو کو رہائش کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے ۔
درحقیقت ٹاپ 10 ممالک میں 6 کا تعلق یورپ سے ہی ہے .
اسلامی ممالک میں‌ایک ہی ملک متحدہ عرب امارات اس فہرست میں‌جگہ بنا سکا ہےجو تیسرے نمبر پر بھی ہے ۔
یورپ ہی کا ایک ہی ملک انڈورا دنیا میں رہائش کے لیے دوسرا بہترین ملک رہا۔ تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات جبکہ چوتھے پر یورپی ملک مالٹا رہا۔ پرتگال، قبرض، سنگاپور، Cayman آئی لینڈز، نیوزی لینڈ اور سوئٹزر لینڈ بالترتیب 5 ویں سے 10 ویں نمبر پر بہترین ممالک قرار پائے۔