وزیراعظم پٹرول ریلیف پروگرام غربا کے نام پر امرا کو سہولت

اس ریلیف کے مستحق 2006 کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کے مالکان ہیں
اس وقت 2006 ماڈل کی سب سے سستی گاڑی سوزوکی مہران ہے جس کی کم سے کم قیمت 8لاکھ کے قریب ہے
40 سے 50 لاکھ مالیت کی 660 سی سی گاڑی کے مالکان بھی اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں غریب آدمی اتنی مہنگی گاڑی کیسے رکھے سکتا ہے
ہونا تو یہ چاہے تھا کہ 1980 سے 2005ماڈل تک کے گاڑی مالکان کو یہ سہولت ملتی جو اس سہولت کے حقیقی مستحق ہیں
وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اس سہولت کا آغاز 1970یا کم از کم 1980 سے کریں تاکہ حقیقی غریب بھی مستفید ہو سکیں
بلکہ بہتر ہو گا کہ 2000 سے ڈائون ماڈل کی گاڑی رکھنے والے کوفی لٹر 100 کی بجائے 200 رعایت دیں

اسلام آباد(رپورٹ: محمد رضوان ملک)حال ہی میں‌وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پٹرول کی بڑھتی قیمت سے متاثر ہونے والے غربا کے لئے پٹرول پر 100 روپے فی لڑ سبسڈی دی گئی ہے اور غریب صارفین ٹوکن دکھا کر مہینے میں‌ 30 لٹر پڑول رعایتی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر دیکھا جائے تو وزیراعظم کا یہ فیصلہ غربا کے نام پر امرا کو ریلیف ہے .
اس ریلیف کے تحت 2006 سے اپ ماڈل کی گاڑیوں کے مالکان کو یہ سہولت فراہم کی گئ یہے. اگر دیکھا جائے تو 2006 ماڈل کی گاڑی اس ملک میں غریب آدمی نہیں رکھ سکتا کیونکہ اس ماڈل کی مہران کی کم سے کم قیمت بھی آٹھ سے دس لاکھ ہے. جبکہ 660سی سی کی جاپانی گاڑی کی قیمت 20 سے 40 لاکھ کے درمیان ہے اور اتنی مالیت کی گاڑی پاکستان میں کوئی غری شخص افورڈ نہیں کر سکتا .
غریب آدمی کے پاس تو 1980 سے لے کر 2000ماڈل تک کی گاڑی ہی ہوسکتی ہے.
وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اگر وہ اس رعائت کا فائدہ حقیقی معنوں میں‌غریب افراد کو دینا چاہتے ہیں‌تو اس سہولت کا آغاز 1970یا کم از کم 1980 سے کریں. بلکہ بہتر ہو گا کہ 2000 سے ڈائون ماڈل کی گاڑی رکھنے والے کوفی لٹر 100 کی بجائے 200 رعایت دیں