بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری،4 شہری شہید
ادکشمیر کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی نافذ،کنٹرول روم قائم

لائن اف کنٹرول پر حالات کشیدہ ہو گئے.پوری لائن اف کنٹرول پر پاکستانی فوج نے بھرتی پوسٹوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کر دیا.کارروائی کا آغاز 4 بجے کیا گیا .جس میں بھاری ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا .تازہ ترین اطلاعت کے مطابق پاکستان کی افواج نے لائن اف کنٹرول پر موجود کئی بھارتی پوسٹیں تباہ کر دیں .ابتک 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکے بڑی تعداد میں بھارتی فوجی زخمی بھی ہے ہیں .بھارتی ٹاپ خانے نے پاکستان کی سول آبادی پر اندھا دھند توپ کے گولے پھینکے جس کے بعد کوٹلی میں 4افراد شہید 6افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک گھر تباہ ہوگیا، شہید ہونے والے افراد میں ماں ،بیٹی اور بیٹا بھی شامل دیگر اہل خانہ زخمی ہوگئے۔ کوٹلی کے چاروں سیکٹرز چڑھوئی،کھوئی رٹہ،نکیال اور تتہ پانی کی سول آبادی پر بھارتی فوج کی طرف سے شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میں 1کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں خانپورکی رہائشی خاتون شہناز زوجہ صدیق شہید جبکہ ایک لڑکی سمیرا اور ایک لڑکا عدنان زخمی ہو گیان جبکہ کیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ ملک عمر حیات کے گھر پر آلگا جس سے سارا گھر تباہ ہوگیا۔گھر میں رہائش پذیر6افرادمیں سے 3شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے۔شہید ہونے والے افراد میں افراز ولد عمر حیات 9سال،زرینہ دختر عمر حیات 15سال اورموتیاں بیگم زوجہ عمر حیات 40 سال جبکہ عمر فاروق ولد عمر حیات 17سال،سرفراز ولد عمرحیات .12سال،صغیر ولد عمرفاروق 10سال زخمی ہوگئے۔

.بھارتی جارحیت کا مقابلہ پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے بڑی گنیں استعمال کی جارہی ہیں جن سے برسائے جانے والے گولوں کی آوازیں لائن آف کنٹرول سے 30سے 40کلو میٹر دور کوٹلی شہر میں واضح سنائی دی جاتی رہی ہیں ۔
فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ اور نکیال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نصراللہ خان صاحب نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کرلیا،خود نگرانی کے لیے موجود ہیں۔ ے علاوہ آزاد کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنرزنے ہنگامی کنٹرول روم قائم کر دئے ہیں ،



