مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں امن ممکن نہیں، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحد پرلگا دیتی ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع ترمفاد میں نہیں ہے، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔