ین نے شادی کے نام پر پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کروانے کی خبریں مسترد کردیں ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 10 مئ 2019c

چین نے شادی کے نام پر پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کروانے کی خبریں مسترد کردیں

اپ ڈیٹ 10 مئ 2019
بیرون ملک شادیوں کے معاملے پر چین کا موقف بہت واضح ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
بیرون ملک شادیوں کے معاملے پر چین کا موقف بہت واضح ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

چین نے اپنے باشندوں کی جانب سے شادی کے بعد پاکستانی لڑکیوں سے زبردستی جسم فروشی کروانے اور ان کے اعضا فروخت کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار شادی کی آڑ میں کوئی جرم کرتا ہے تو چین اس کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کی حمایت کرے گا۔

پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے ذرائع ابلاغ کی خبروں اور پاکستان کی طرف سے اپنے مقامی قوانین کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا اور متعلقہ کیسز کی تحقیقات کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک شادیوں کے معاملے پر چین کا موقف بہت واضح ہے اور یہ قانونی شادیوں کا تحفظ اور جرائم کو روکتا ہے اور اگر کوئی تنظیم یا شخص پاکستان میں سرحد پار شادی کے تحت کوئی جرم کرتا ہے تو چین ان کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔