ستمبر میں ٹیسٹ کا انعقاد ہونا ہے راولپنڈی میں صرف ایک امتحانی مرکز بنایا گیا طالبات کو پریشانی کا سامنا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی )کی نااہلی کی وجہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات کو پریشانی کا سامنا ہے اگلے مہینے انٹری ٹیسٹ کے سنٹر اپنے شہروں کی بجائے دیگر شہروں میں بنا دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پی ایم سی کی نااہلی کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے سینکڑوں طالبات بالخصوص پریشان ہیں کیونکہ راولپنڈی میں صرف ایک امتحانی مرکز بنایا گیا ہے جبکہ کی طلبہ و طالبات کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ پی ایم سی حکام نے اس کا بہترین حل یہ نکالا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی طالبات کا سنٹر پشاور میں بنا دیاہے جو ایک غیر منطقی اقدام ہے اس حوالے سے والدین اور طالبات خاص طور پر پریشان ہیں ان کا موقف ہے کہ بجائے اس کے دو یا تین سنٹر بنا دیئے جاتے حکام نے صرف اور صرف طالبات کو پریشان کرنے کیلئے اور ان پر اخراجات بڑھانے کیلئے پشاور میں سنٹر قائم کر دیا ہے پی ایم سی حکام سے بار بار رابطہ کیا ہے کہ مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں اور کہتے ہیں جائیں وہاں جاکر امتحان دیں پشاور کونسا ملک سے باہرہے ۔




