اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ میں مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور حکومتی سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان نوک جھوک ، جملے کسنے سے ایوان میں قہقے گونج اٹھے۔ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے د وران مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد شفٹ کرنے کی بحث میں حصہ لے رہے تھے جس پر حکومتی سینیٹر فیصل جاوید بار بار ان کی تقریر کے دوران خلل ڈال رہے تھے جس پر مشاہداللہ خان نے کہاکہ جی انڈہ جی چونچ باہر نکالوجس پر سینیٹر فیصل جاوید اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور کہا جی باباجی جس پر مشاہد اللہ خان نے کہا بیٹاجی یہاں آپ سیکھنے آتے تو آج وہاں نہیںیہاں ہماری طرف بیٹھے ہوتے یہ نئے نئے بچے ہیں ایسے ہی جھلکیاںبناتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یہ تمام الفاظ کاروائی سے حذف کئے جائیں یہ چھوٹے سے چوزہ ہیں چوزہ کے الفاظ حذف کرادیے اسی دوران پھر مشاہد اللہ نے کہا کہ پولٹری فارم جس پر فیصل جاوید نے کہا کہ انہوںنے مذاق بنا لیا ہے یہ ماحول خراب کررہے ہیں جس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ آپ سیکھیں میرے بچے کیونکہ آپ نے مجھے ابا جی کہا ہے جس پر سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ میں نے باباجی کہا ہے مشاہد اللہ نے کہا بابا جی بھی ابا جی ہی ہوتے ہیں ۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ان کو تین منہ والا کیڑا ہے جوان کو بیٹھنے نہیں دیتا ہے 2 منہ والا کیڑا سو بھی جائے تو تیسرے منہ والا پھر ان کو جگا دیتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ الفاظ حذف کئے جائیں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کیڑے کو حذف کردیں ان کا کیڑا نکال دیں اس دوران ایوان قہقوں سے گونجتا رہا۔ ایوان میں موجود حکومتی سینیٹر بھی ان کی باتوں پر مسکراتے رہے ۔ بار بار فیصل جاوید کھڑے ہوجاتے تھے جس پر چیئرمین سینیٹ انہیں کہتے رہے اپنی نشست پر تشریف رکھیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام غیرپارلیمانی الفاظ کاروائی سے حذف کرادیئے ۔
Related Posts

بری عادات سے چھٹکارا کیسے پایا جا سکتا ہے؟
- Rizwan Malik
- January 23, 2021
- 0
بری عادات سے چھٹکارہ پانے کی بجائے ان کو اچھی عادات میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں جدید تحقیق کے مطابق ہم میں سے […]

جسٹس فائز کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ دوسری بار تحلیل،لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
- Rizwan Malik
- October 21, 2019
- 0
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر آئینی درخواستوں کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ دوسری […]

یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے26اکتوبرکو ہمبرگ جرمنی میں مظاہرہ ہوگا
- Rizwan Malik
- October 24, 2019
- 0
برمنگھم:تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے 26 اکتوبر کو ہمبرگ جرمنی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بطور […]
