پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں،

پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ترجما ن دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خا رجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین میں پاکستان کے سفارت خانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری شہید کر دیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین پاکستان کے سفارت خانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت حریت رہنما ؤں کو فی الفور رہا کرے، کشمیری اپنی آزادی کی داستان خون سے لکھ رہے ہیں، کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا، پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہا ہے، اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ اقراری مجرم رہا کر دیا گیا، پاکستان بھارت کے ساتھ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہے تاہم پاکستان اپنی حفاظت کے لیے تیار اور بھرپور جواب کی صلاحیت رکھتا ہے،ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس میں 21 مئی کو شرکت کریں گے، ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اہم فورم ہے، وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں 13،14 جون کو متوقع شرکت کریں گے،انھوں نے کہا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے،تر جمان نے مز ید کہا کہ پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کامؤ قف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔