لاہور:ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کیلئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسبملی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی قیمت 148 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور شنید ہے کہ ڈالر مزید اڑان بھرے گا جس سے مہنگائی کا سونامی عوام کو بہا لے جائے گا، ملکی معیشت پہلے ہی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے، ڈالر کی اونچی اڑان سے عوام کی قوت خرید جواب دے کر رہ گئی ہے، ہر چیز کو پر لگ گئے ہیں۔مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت معیشت کی بحالی اور ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرے۔
Related Posts

سری لنکا کے صدر نے روسی صدر پوتن سے ادھار تیل مانگ لیا
- Rizwan Malik
- July 8, 2022
- 0
گزشتہ ہفتے حکام نے پیٹرول ذخائر کو بچانے کی کوشش میں غیر ضروری گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی عائد کر […]

زرعی سائنس و ٹیکنالوجی تعاون نے سی پیک میں نئی توانائی پھونک دی
- Rizwan Malik
- November 23, 2025
- 0
چھونگ چھنگ(شِنہوا)سفید لیب کوٹ اور دستانے پہنے وجاہت حسین ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کی ایک تجربہ گاہ میں اپنے تجربے پر پوری توجہ کے ساتھ کام […]

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی
- Rizwan Malik
- June 28, 2019
- 0
اگلے مرحلے میں انڈسٹری اور ایگریکلچر کے شعبوں کوترقی دی جائے گی، چین پاکستان میں سماجی ترقی کے شعبے کیلئے 1ارب ڈالر فراہم کرے گا […]
