رسی پیک عشروں سے جاری پاک چین دوستی کا مظہر ہے حکومت پاکستان میں سر مایہ کاری کر نیوالے چینی سر مایہ کاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر ے گی
لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے چینی سفیر یاؤجنگ کی وفد کے ہمراہ ملاقات‘پاک چین تعلقات،سی پیک سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا پاک چین دوستی چٹان سے زیادہ مضبوط ہے‘پاکستان چینی ماڈل کی تقلید کرکے پائیدار ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنارہا ہے‘ پاک چین تعلقات کے خلاف سازشیں کرنیوالے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ نے لاہورمیں چینی قونصلیٹ لانگ ڈینگ بن اور دیگر پر مشتمل وفد کے ہمرا ہ گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جسکے ددوران سی پیک،انر جی سمیت دیگر شعبوں میں چین کی جانب سے کی جانیوالی سر مایہ کاری اور تعاون بارے بات چیت کی گئی ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہی ہے اورسی پیک عشروں سے جاری پاک چین دوستی کا مظہر ہے حکومت پاکستان میں سر مایہ کاری کر نیوالے چینی سر مایہ کاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقتصادی راہداری کو ترقی دینے کا عزم رکھتی ہے تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو، نوجوانوں کو تعلیم،تربیت و روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اور مقامی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج چین سمیت دنیا بھر سے سر مایہ کاروں کی پاکستان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ سر مایہ کاروں کو پاکستان میں اپنے مکمل تحفظ اور حکومت کی پالیسوں پر یقین ہے چین کی طر ح ہم بھی اپنے ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں گور نر پنجاب نے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ ان مواقعوں سے استفادہ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک چین تعلقات کی مضبوطی کیلئے دونوں حکومتوں کی سوچ میں ہم آہنگی پائی جا رہی ہے اور آنیوالے دنوں میں چین پاکستان میں مزید سر مایہ کاری کر یگا اور حکومت چینی انوسٹرز کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرانے کیلئے اقدامات کرے گی۔


