سعودی عرب نے تلاوت قرآن پاک اور اذان کے سب سے بڑے عالمی مقابلے کا اعلان کیا ہے جس میں تلاوت قرآن پاک میں پہلا انعام 50 لاکھ ریال اور بہترین اذان کا انعام 20 لاکھ ریال رکھا گیا ہے،اذان دینے کا مقابلہ جیتنے والے کو مسجد نبویﷺ میں موذن مقرر کیا جا سکتا ہے۔مقابلوں کی کل انعامی رقم 12لاکھ ریال ہے۔مقابلے میں شرکت کی رجسٹریشن quranathanawards.com پر شروع ہو چکی ہے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے تفریح (جی ای اے)کے چیئرمین ترکی الشیخ کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں تلاوت قرآن پاک اور اذان کے عالمی مقابلے ”قرآن اینڈ اذان ایوارڈز“کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقابلوں کا عالمی سطح پر انعقاد کا مقصد دنیا کو تلاوت کلام پاک اور اذان دینے کے مختلف طریقوں سے اسلام کی اصل روح سے روشناس کرانے،اسلامی دنیا کی ثقافتوں کے تنوع اور بھرپور اسلامی تجربات سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ خوبصورت اور پرتاثیر آوازوں کی تلاش ہے جو قرآن کی تلاوت کرنے اور اذان دینے میں دل و دماغ پر نقش چھوڑ جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم دنیا پر یہ تاثر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دین اسلام کا انتہا پسندی اور عدم برداشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کی درخواستیں دینے کا عمل 22 مئی سے شروع ہو کر 22 جون کو ختم ہو گا جس کے بعد درخواستوں کی چھانٹی کا عمل 22اگست کو مکمل ہو گا۔انھوں نے کہا کہ درخواستوں کی چھانٹی کے بعد اگست اور ستمبر بھر دوران لائیو پرفارمنس ہوں گی اور جیتنے والوں کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا جبکہ ریجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
Related Posts
پاکستانی ڈاکٹر دنیا بھر میں ’مہنگے و نکمے‘ قرار دے دیے گئے
- Rizwan Malik
- جون 2, 2019
- 0
ڈآکٹرز کے نسخے نامکمل ہوتے ہیں ضرورت سے زاھد ادویات لکھی جاتی ہیں، مارکیٹ میں سستا متبادل ہونے کے باوجود مہنگی ادویات لکھی جاتی ہیں […]

رحمان ملک نے سنتھیا ڈی رچی کو معاف کر دیا، زیر التوا مقدمات کی پیروی نہ کرنے کا اعلان
- Rizwan Malik
- اکتوبر 4, 2020
- 0
عاجز انسان ہوں ، ہمیشہ خواتین کا احترام کیا ہے اس لئے اس معاملے کو آگے بڑھانا نہیں چاہتا اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ […]

چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے کہ ہم نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر بڑے فیصلے کیے ہیں چودھری شجاعت
- Rizwan Malik
- مارچ 16, 2022
- 0
حکومت اور اپوزیشن سے اپیل ہے ملک کے اعلی ترین مفاد میں اعلان کردہ جلسوں کی فورا منسوخی کا اعلان کریںحیرانگی ہے کہ حکومت بھی […]
