حکومت جبری گمشدگی خاتمے کیلئے قانون سازی کرے، آمنہ مسعود جنجوعہ

ڈیفنس آف ہیو من رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کہا ہے کہ مئی دوہزار انیس تک گمشدگیوں کی تعداد چھبیس سو اکاسی سے تجاوز کرگئی ہے۔جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاپتہ افراد کے لواحقین کو نئے پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن اس نے بھی صرف بیان بازی کا سہارا لیا ہے ،حکومت سے ان کی دردمندانہ اپیل ہے کہ ڈی ایچ آر کے تجویز کردہ مسودے پر غور کرے قانون سازی کر کے معاشرے سے اس برائی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے پاس ایک پوری فہرست ہے،ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو ہمیں اس کمیشن کا بائیکاٹ کرنا پڑے گا۔ جبری گمشدگی کو ملکی قانون کے اندر جرم قرار دیا جائے۔