کراچی:افطارڈپلومیسی کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے عید ڈپلومیسی کے تحت اپوزیشن جماعتوں کے وسیع تراتحاد کے لئے سیاسی جماعتوں اورمحنت کشوں کی تنظیموں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے علاوہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اورحکومتی اتحاد سے ناخوش سندھ بلوچستان کے بااثرسیاسی خاندانوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے ۔عید ڈپلومیسی کے تحت بلاول بھٹوزرداری سیاسی قائدین کو عید کی مبارکباد کے ساتھ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں گے ۔ بلاول نے حکومت کی ناراض اتحادی جماعتوں سے رابطوں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کووسعت دینے کی حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول نے پی ٹی آئی حکومت سے ناراض اتحادی جماعتوں سے بیک ڈورکی بجائے عید ڈپلومیسی کے تحت فرنٹ فٹ پرجاکرسیاسی قائد ین سے رابطے کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے عید الفطرکے بعد سندھ کی سطح پرمہنگائی اورمعاشی بدحالی کوبنیاد بناتے ہوئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت سندھ کے 3 بڑے شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں اوردھرنے کی کال دی جائے گی ۔
Related Posts

کریمہ بلوچ قتل ، دو مشتبہ افراد کو حراست میں لئے جانے کا انکشاف
- Rizwan Malik
- December 26, 2020
- 0
کینیڈین حکومت کریمہ بلوچ کی موت کی تحقیقات کرے، بشری رند کی درخواست کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے اطلاعات اور پارلیمانی سیکریٹری بشری رند […]

پی ایس ایل9 : دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی شکستوں کا سلسلہ رک نہ سکا لگاتار چوتھی شکست
- Rizwan Malik
- February 25, 2024
- 0
لاہور:پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سابق دفاعی چیمپئین لاہور قلندر کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز کراچی کنگز نے لاہور قلندر کو […]

کینیڈین وزیراعظم سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت واپس
- Rizwan Malik
- January 23, 2026
- 0
کینیڈین وزیراعظم نے عالم اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ پر تنقید کی تھی امریکی صدر ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت سے بھی […]
