وزیر اعظم کی ہدایت پرایف بی آر نے چیف کمشنرز سے مالدار افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈآف ریوینیو (ایف بی آر) نے چیف کمشنرز سے مال دار افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ڈسکوز سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا، 5لاکھ روپے کا بینک بیلنس والے اکائونٹس ہولڈرز کی تفصیلات اور 2کنال یا اس سے زائد کے گھروں میں رہنے والا افراد کا ڈیٹا مانگا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 2400 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑی رکھنے والے افراد کا ڈیٹا اور اکثر و بیشتر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا۔

