
پختون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) سے تعلق رکھنے والی گلالئی اسماعیل کو کورال پولیس نے پشاور سے گرفتار کر لیا۔
گلالئی اسماعیل کےخلاف ریاست مخالف تقاریر کرنے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات تھانہ شہزاد ٹاون اور کورال میں درج کیے گئے۔
ایس ایچ او کورال کی سربراہی میں وفاقی پولیس نے گلالئی اسماعیل کو گرفتار کیا، جبکہ اس کا بھائی بھی گرفتار ہے۔
گلالئی اسماعیل لڑکیوں کو آگاہی دینے سے متعلق ایک این جی او کی بانی ہیں۔

