سی پیک کے خلاف سازشوں کی بو ایوان بالا (سینٹ) میں بھی پہنچ گئی

 

 

چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سی پیک کے خلاف سازشوں کی بو ایوان بالا (سینٹ) میں بھی پہنچ گئی۔ پیرکو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومتی رکن نعمان وزیر نے دبے الفاظ میں سی پیک پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑی تعداد میں روڈز بنائے جارہے ہیں لیکن وہاں ٹریفک ہے ہی نہیں اس طرح پیسے کا ضیاع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا روڈ بنانے والے اب ٹریفک بھی لا کر دکھائیں۔ اس پر بعد ازاں مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری تنویر خان نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سازشوں کی بو آرہی ہے یہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی خوشحالی اور ترقی کا زینہ ہے۔ بعدا زاں سینٹر اس جونیجو نے بجٹ پر بحث کے دوران بھی اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس حوالے سے معاملات کو کلئیر کرے۔