بجٹ میں عوام کی مشکلات کو نظر انداز کیا گیا۔عامر صدیقی مزدور کی کم از کم تنخواہ 17500 مقرر کرنے کے بعد خلیفہ دوئم کے طرز پر کپتان اور ان کی ٹیم خود بھی اس تنخواہ پر اکتفا کرتے ہوئے سادگی و کفایت شعاری کا عملی نمونہ پیش کریں

 

وفاقی بجٹ میں عوام کی مشکلات کو نظر انداز کیا گیا۔عامر صدیقی
مزدور کی کم از کم تنخواہ 17500 مقرر کرنے کے بعد خلیفہ دوئم کے طرز پر کپتان اور ان کی ٹیم خود بھی اس تنخواہ پر اکتفا کرتے ہوئے سادگی و کفایت شعاری کا عملی نمونہ پیش کریں

 

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں عوام کی مشکلات کو نظر انداز کیا گیا اور بیشتر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔کپتان دعووں کے برعکس عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو ئے جارہے ہیں ریاست مدینہ پاکستان کے حالیہ بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 17500 مقرر کرنے کے بعد خلیفہ دوئم کے طرز پر کپتان اور ان کی ٹیم خود بھی اس تنخواہ پر اکتفا کرتے ہوئے سادگی و کفایت شعاری کا عملی نمونہ پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور صدر ترقی پسندفلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ پاکستان کے کپتان کارات گئے قوم سے خطاب اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور اپوزیشن پر الزامات حقائق کے منافی ہیں حکومت نے غریب کش بجٹ سے قبل زباں بندی کیلئے سیاسی مخالفین کو پابند سلاسل کیا جو جمہوری رویوں کے منافی ہے۔لاکھوں روپے تنخواہ کی مد میں وزرا ء اور وزیراعظم لیتے ہوئے محض 10% کی کمی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، بلاتفریق احتساب قوم کی خواہش مگر مخالفین کو نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے اپنی صفوں سے کرپٹ عناصر کے احتساب کی مثال بھی قائم کی جائے۔