عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے متا ثرہ 184ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث ملک میں ہر سال 19ہزار 241 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ پاکستانیوں میں سے 33 افراد فضائی آلودگی کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں، پاور پلانٹس اور فیکٹریوں سے اٹھنے والا دھواں اور مختلف کیمیکلز فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں جس کے تدارک کے لئے شجر کاری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف 4 فیصد رقبہ پر جنگلات پائے جاتے ہیں جبکہ جنگلات کے زیر کاشت رقبہ کی عالمی شرح 25فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی کٹائی کے ساتھ ساتھ نئے درختوں کی شجر کاری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ فضائی آلودگی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔
Related Posts

کاتالونیہ کی پارلیمنٹ کا اسپین سے آزادی کا اعلان
- Rizwan Malik
- October 27, 2017
- 0
کاتالونیہ کی علاقائی پارلیمان نے اسمبلی میں رائے شماری کے بعد سپین سے آزادی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب سپین کی مرکزی […]

وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر
- Rizwan Malik
- July 8, 2020
- 0
خسرو بختیار نے اثاثے20 کروڑ بتائے،نیب کے مطابق100 ارب رکھتے ہیں،غلط بیانی پر نااہل کیا جائے، درخواست میں موقف اسلام آباد:وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو […]

خادم حسین رضوی فرد جرم کیلئے 31 اگست کو طلب
- Rizwan Malik
- August 28, 2019
- 0
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد […]
