عمر ایوب خان نے چین پاکستان اقتصادی راہ داری (سی پیک)منصوبے کا کریڈٹ اپنے داداایوب خان کو دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے چین پاکستان اقتصادی راہ داری (سی پیک)منصوبے کا کریڈٹ اپنے داداایوب خان کو دیدیا۔ عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک کی بنیادشاہراہ قراقرم کی صورت میں سابق صدر ایوب خان نے رکھی۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ اسمبلی کے سامنے کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں، 1962میں ایوب خان امریکا کے دورے پر گئے تھے۔ ایوب خان کو دورے میں 2 تصاویری البم دی گئیں۔ ایک البم جس میں دورے کے دوران صدر ایوب خان کی تصاویر تھیں جو آج بھی ہمارے پاس موجود ہے،دوسری البم میں امریکا نے سیٹلائٹ سے شاہراہ قراقرم کی تصاویر دیں۔ صدر جانسن نے ایوب خان کو کہا چین کے ساتھ دوستی کیوں بڑھا رہے ہیں۔ ایوب خان نے کہا جو ہم کرنے جا رہے ہیں اس کا فائدہ دنیا کو ہوگا، پھر ایوب خان نے شا ہراہ قراقرم کی بنیاد رکھی اور یہ سارے پروجیکٹ وہ ہیں جو اس وقت شروع ہوئے اب بھی جاری ہیں۔