پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بہاولپور ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بیس کروڑ لاگت آئے گی

Image result for bahawalpur railway station pic

 

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بہاولپور کے نئے ریلوے سٹیشن پر کام بھرپور طریقے سے جاری ہے جس پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کی ڈویڑنل کمرشل افسر نبیلہ اسلم کے مطابق یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عمارت کے اوپر بہاولپور کی سابق ریاست کی اسلامی ثقافت کا مظہر چار گبندوں کی تعمیر کا کام بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس جدید عمارت کی تکمیل سے پاکستان ریلوے مسافروں کو ٹکٹوں اور ٹرین کے اوقات کار کے جدید نظام جیسی جدید سہولتیں فراہم کرے گا۔