گھر کی چھت پر سفید رنگ ائر کنڈیشن کے بل کو چالیسی فیصد تک کم کر دیتا ہے

Image result for white colour pic

 

گھر کی چھت پر سفید رنگ کرنے سے گرمی کم کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عمارت کی چھت کو سفید رنگ کرنے سے سورج کی گرمی اس پر پڑ کر واپس ہو نے سے درجہ حرارت کم کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں قدرتی وسائل کے تحفظ کے ادارہ سے منسلک انجلی جیسوال نے کہا ہے کہ عام گھروں کے مقابلے میں چھت ٹھنڈا کرنے کیلئے چھت پر سفید رنگ کرنے سے گھر کے اندرونی درجہ حرارت کو 2 تا 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفید چھت سے 80 فیصد تک روشنی ٹکرا کر واپس ہو جاتی ہے اور سخت گرمیوں کے دنوں میں یہ چھت درجہ حرارت کو کم کر سکتی ہے جس سے ایئر کنڈیشنگ کے بل کو بھی 40 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق اگر چھت ٹھنڈا کرنے کے پینٹ کو دنیا بھر میں ہر چھت پر استعمال کیا جائے تو اس سے عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں بھی کمی کا امکان ہے۔ برکلے لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق سورج کی روشنی کو واپس پلٹانے والی کنکریٹ چھت 24 گیگا ٹن تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ٹھنڈا کر سکتی ہے اور یہ ایسے ہے جیسے کہ 20 سال کے لئے 300 ملین گاڑیاں سڑکوں سے ہٹا لی جائیں۔